نمائندگان کی خبریں

بلدیہ گوجرخان کا بڑا ایکشن، سابق چیئرمین کا پلازہ سیل

گوجرخان (قمر شہزاد) حکومتِ پنجاب کے احکامات اور لوکل گورنمنٹ کی آڈٹ انکوائری ٹیم کی نشاندہی پر بلدیہ گوجرخان نے غیر قانونی تعمیرات اور واجبات کی وصولی کے حوالے سے بڑا ایکشن شروع کر دیا۔ چیف آفیسر غلام قمر وڑائچ کی ہدایات پر نشاندہی شدہ تمام عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے، جبکہ بلڈنگ آفیسر انعام مصطفیٰ نے جی ٹی روڈ پر سابق چیئرمین بلدیہ کے کمرشل منصوبے دی مال آف گوجرخان کو موقع پر سیل کر دیا۔ بلڈنگ آفیسر کے مطابق پلازے کی 15 سے 19 لاکھ روپے تک بلڈنگ فیس اور تقریباً 19 لاکھ روپے جرمانہ واجب الادا ہے، جبکہ تعمیرات میں مقررہ سیٹ بیک بھی نہیں چھوڑا گیا۔ بلدیہ حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام واجبات اور جرمانے کی مکمل وصولی تک پلازہ سیل رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button