راولپنڈی کینٹ بورڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد، سی ای او کی عوام کو پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی نصیحت
کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں کھلی کچہری سی ای او عمران گلزار نے شہریوں کے مسائل سنے
شہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں،شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے،عمران گلزار
راولپنڈی (عبدالرحمان سے) گزشتہ روز راولپنڈی کینٹ بورڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او عمران گلزار نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کیں اُنکے ہمراہ ایڈیشنل سی ای او عمیر محبوب، وائس پریزیڈنٹ ملک منیر کے علاوہ دیگر منتخب ممبران، اسسٹنٹ سیکرٹری راولپنڈی کینٹ محمد ریاست اور مختلف برانچوں کے سربراہان بھی مو جود تھے شہر یوں کی جانب سے واٹر سپلائی،صفائی، ٹیکس،سٹرکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر مسائل نوٹس میں لائے گئے اس موقع پر موصول ہونے والی درخواستوں پر ہدایات جاری کیں کہ ان پر فوری عملدرآمد کر کے شہریوں کی مکمل داد رسی کی جائے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی شہریوں کے مسائل اور اُن کے حل کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہا ہے سی ای او عمران گلزار نے کہا ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے تاکہ عوام کے مسائل کو احسن طریقہ سے حل کیا جا سکے پانی کے مسئلہ پر سی ای او عمران گلزار نے کہا آبادی کے بڑھنے سے پانی کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔اس لئے شہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں پھر بھی کینٹ انتظامیہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر یگی شہریوں کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کے ان اقدامات کوسراہا گیا۔