نمائندگان کی خبریں

کھلے نالے،سڑک کنارے ملبہ اور جمع ہوتی گندگی حادثات کو دعوت دینے لگی

افتتاح کے چند روز بعد ہی ڈھوک سیداں گرجا روڈ پر شہری مسائل نمایاں

کھلے نالے،سڑک کنارے ملبہ اور جمع ہوتی گندگی حادثات کو دعوت دینے لگی

اہلِ علاقہ کا فوری نوٹس کا مطالبہ،حفاظتی اقدامات اور صفائی یقینی بنانے کی اپیل

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) ڈھوک سیداں گرجا روڈ کینٹ پر حال ہی میں مکمل ہونے والی سڑک عوام کے لیے کھول دی گئی ہے، جس کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی ملک منصور نے کیا تھا۔ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے، تاہم منصوبے کی تکمیلی خامیوں نے شہریوں کو نئی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق سڑک کے دونوں اطراف تعمیر کیے گئے نالے تاحال کھلے چھوڑ دیے گئے ہیں، جن کے باعث پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور بچوں کو ہر وقت حادثات کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ اس کے علاوہ پرانی سڑک کو توڑنے سے نکلنے والا ملبہ بھی کئی مقامات پر بدستور پڑا ہوا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک متاثر ہو رہی ہے بلکہ گردوغبار اور آمدورفت میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ نالوں میں صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی جمع ہونا شروع ہو گئی ہے، جو مستقبل میں نکاسی آب کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن سکتی ہے۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے نالوں کو فوری طور پر ڈھانپا جائے، سڑک کنارے پڑا ملبہ ہٹایا جائے، نالوں کی صفائی کر کے حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں تاکہ عوام محفوظ اور سہولت کے ساتھ اس اہم شاہراہ سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button