قہر ڈھاتی گرمی میں آلائشوں کو ٹھکانے لگا کر شہر کو زیرو ویسٹ بنوا کر انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے سی ایم پنجاب کے ویژن کو کامیاب بنایا جسکی ماضی میں نظیر نہیں ملتی

گوجرخان (قمرشہزاد) سی ایم پنجاب کے ویژن صاف ستھرا پنجاب پروگرام اور شہر سمیت گردونواح کے مضافاتی علاقوں کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ اور سی او بلدیہ اظہر مجید کی زیر نگرانی اوٹ سورس کمپنی CTDS JV سینئر منیجر عمر عزیز اور اپریشنل منیجر بابر اور RWMC گوجرخان کے انچارج سردار ندیم کی قیادت میں تحصیل بھر کے سپروائزر اور ورکرز عیدالاضحٰی کے پہلے اور دوسرے دن شدید جھلساتی گرمی میں پوری تندہی سے کام کرتے ہوئے رات گے تک آلائشوں کو بنائے گے ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچاتے رہے جہاں سے ہیوی مشینری کے ذریعے آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جاتا رہا اس تمام تر عمل کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کرنے کیساتھ مختلف پوائنٹس کا وقتا فووقتا وزٹ کرتے رہے جبکہ سینئر اور اپریشنل منیجرز بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ان تمام تر کیے گے اقدامات اور کاوشوں کو عوامی سماجی حلقوں نے خوب سراہتے ہوئے گوجرخان انتظامیہ اور اوٹ سورس کمپنی CTDS JV اور RWMC سمیت تمام ورکرز کو شدید گرم ترین موسم میں احسن طریقے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے سمیت رات گے تک آلائشوں کو ٹھکانے لگا کر شہر و گردونواح کے علاقوں کو زیرو ویسٹ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر ورکرز نے گھر فیملیز کو چھوڑ کر جس طرح تندہی سے کام کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی جس کا کریڈٹ ورکرز کیساتھ ساتھ بہترین ایڈمنسٹریشن کا سہرا انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام کو بھی جاتا ہے اس سے بڑھ قابل تعریف وزیر اعلٰی پنجاب بھی ہیں جہنوں نے صوبے میں صفائی ستھرائی کو بہترین طریقے مینج کروایا ہوا ہے قبل ازیں کسی بھی حکومت میں اس طرح کے بروقت انتظامات دیکھنے کو نہیں نہیں ملے مزید برآں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان انتظامیہ اور کمپنی CTDS JV اور RWMC کو احسن طریقے سے تمام انتظامات کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹس دیے جائیں جبکہ تمام سینٹری ورکرز جہنوں نے قہر ڈھاتی گرمی میں سی ایم کے ویژن کو کامیاب بنائے رکھا انکو ڈبل بونس دیکر انکی حوصلہ افزائی کی جائے