اہم خبریں

پاکستان عوامی قوت کی خواتین کارنر میٹنگ، راول فاؤنڈیشن کے فلاحی ویژن کو بھرپور پذیرائی



آج این اے-48 کے گنجان آباد علاقے شریف آباد میں پاکستان عوامی قوت کی مرکزی صدر ونگ و ایڈوائزر ٹو چیئرمین سیدہ فردوس نے خواتین کی کارنر میٹنگ کی۔ 

میٹنگ میں انہوں نے اہلِ علاقہ سے راول فاؤنڈیشن کی ممبرشپ کے حوالے سے گفتگو کی اور پاکستان عوامی قوت اور چیئرمین خواجہ خاقان وحید کے پارٹی ویژن اور منشور کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی۔ 

چیئرمین خواجہ خاقان وحید اسلام آباد کے لوگوں کے لیے صحت، تعلیم، روزگار اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے لیے جو فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ لوگوں نے سیدہ فردوس کی گفتگو کو بہت پسند کیا اور راول فاؤنڈیشن کے ممبر بننے کا وعدہ کیا۔ 

اسی موقع پر کافی تعداد میں خواتین نے راول فاؤنڈیشن کی ممبرشپ اور ہیلتھ کارڈ حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ 

کارنر میٹنگ کے انتظامات میں ثمینہ، صائمہ اور نوید نے اہم کردار ادا کیا۔ سیدہ فردوس نے پارٹی کی طرف سے، راول فاؤنڈیشن کی طرف سے اور چیئرمین خواجہ خاقان وحید کی طرف سے ان کا دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے گھر میں میزبانی کی اور وقت دیا۔ 

اہلِ علاقہ نے خواجہ صاحب کے فلاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ ان کی دھوم شریف آباد تک پہنچ چکی ہے۔ ان شاءاللہ عید کے بعد راول فاؤنڈیشن کے ممبر بننے والی خواتین کے ہیلتھ کارڈ بنا کر ان کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button