اہم خبریں

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروڈکشن منصوبے میں پیش رفت



اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروڈکشن منصوبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، جو پاکستان کے کیمیکلز اور مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس منصوبے کے تحت خوشاب میں واقع مہاجر کینال سے 2.7 کیوسک پانی کی فراہمی مختص کی گئی ہے، جس سے منصوبے کی آپریشنل استعداد کو یقینی بنانے اور مقامی سطح پر سوڈا ایش کی پیداوار بڑھانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

سوڈا ایش شیشہ، ڈٹرجنٹس، ٹیکسٹائل اور کیمیکلز سمیت متعدد صنعتوں میں استعمال ہونے والا ایک اہم خام مال ہے۔ مقامی پیداوار سے پاکستان کی صنعتی بنیاد مضبوط ہونے، درآمدی انحصار میں کمی، سپلائی چین کے استحکام، مسابقتی صنعتی معیشت کے فروغ، ملکی صنعتی استعداد میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

یہ منصوبہ ملکی اقتصادی ترقی اور صنعتی فروغ میں مثبت کردار ادا کرنے کا باعث بنے گا۔ یہ پیش رفت ایس آئی ایف سی کے اس مسلسل کردار کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ اسٹریٹجک صنعتی منصوبوں میں سہولت کاری اور سرمایہ کاری پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button