اہم خبریں

ضلع کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی چھینی گئی کار برآمد، اصل مالک کے حوالے

کشمور (سید رشید احمد شاہ) ضلع کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی چھینی گئی کار برآمد، اصل مالک کے حوالے

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں SHO کشمور زیاد علی نوناری نے پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور عزم کے ساتھ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پندرہ دن قبل چھینی گئی کار برآمد کرلی یہ کار شہری شاھنواز ملک سے چھینی گئی تھی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔ جدید ٹیکنالوجی، خفیہ ذرائع اور پولیس نیٹ ورک کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور کار بحفاظت برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی گئی کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button