عیدالاضحٰی کے سلسلے میں بڑی اجتماعی قربانی جامعتہ المدینہ میں مکمل بہترین مینجمنٹ پر شہریوں نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا

عیدالاضحٰی کے سلسلے میں بڑی اجتماعی قربانی جامعتہ المدینہ میں مکمل بہترین مینجمنٹ پر شہریوں نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا
گوجرخان (قمرشہزاد) ملک بھر کی طرح گوجرخان میں بھی عیدالاضحٰی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں بیل بکرے اور دنبوں کو قربان کیا گیا اس سلسلے میں ہر بار کی طرح اس دفعہ بھی تحصیل کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی جامعتہ المدینہ ہاوسنگ سکیم ٹو میں بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئی جس میں تقریبا ایک سو کے قریب بیلوں کو قربان کیا گیا منتظمین جامعتہ المدینہ پرنسپل احتشام مدنی وائس پرنسپل عمیر مدنی، نثار عطاری، مولانا عادل مدنی سمیت دیگر نے تمام تر انتظامات احسن طریقے سے مینج کیے جانوروں کی خریداری سے لیکر جانوروں کو قربان کرنے سمیت حصہ داروں کو بروقت گوشت کی تقسیم کرنے پر مقامی شہریوں سے سمیت اوور سیز پاکستانیوں نے منتظمین جامعہ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی جانب سے کی گئی تمام تر کاوشوں کو خوب سراہا ، جبکہ بخیر و خوبی تمام تر انتظامات اور قربانی کا عمل مکمل ہونے پر منتظمین نے خداوندکریم کا اظہار تشکر کیا