نمائندگان کی خبریں

کندھکوٹ میں طویل لوڈشیڈنگ، شہری و دیہی عوام شدید مشکلات سے دوچار

کندھکوٹ میں بدترین لوڈشیڈنگ، شہری و دیہی عوام شدید پریشان

کندھکوٹ شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جہاں شہر میں روزانہ تقریباً 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے۔ طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے ساتھ ساتھ اب اضافی لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے، جسے حکام کی جانب سے “شارٹ فال” اور عالمی حالات کا جواز دے کر درست قرار دیا جا رہا ہے۔ صارفین کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید پونے دو گھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو زندگی، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO) کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں فوری کمی کی جائے اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مقامی سماجی حلقوں اور شہری تنظیموں نے بھی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button