اہم خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایئر ایونیو گرڈ اسٹیشن، برکی لاہور میں 11 کے وی پڈھانہ-2 فیڈر کا افتتاح

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیسکو کے زیرِ اہتمام ایئر ایونیو گرڈ اسٹیشن، برکی لاہور میں 11 کے وی پڈھانہ-II فیڈر کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ تین کروڑ روپے کی لاگت سے محض تین ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منصوبے کی کم مدت میں تکمیل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوطی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف عوام کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہیں بلکہ طویل المدتی ترقی اور عوامی اعتماد کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا سلسلہ اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 کے وی پڈھانہ فیڈر 132 کے وی غازی گرڈ اسٹیشن سے منسلک تھا اور تقریباً 400 ایمپیئر لوڈ پر چل رہا تھا، جس کے باعث نظام پر دباؤ، وولٹیج ڈراپ اور لائن لاسز جیسے مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ ان مسائل کے حل کے لیے ایریا پلاننگ کے تحت نیا 11 کے وی پڈھانہ-II فیڈر قائم کیا گیا اور اسے 132 کے وی ایکس ایئر ایونیو گرڈ اسٹیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی، وولٹیج ڈراپ اور ٹرپنگ جیسے مسائل میں واضح کمی واقع ہوگی، جبکہ اہلِ علاقہ کو بہتر اور بلا تعطل بجلی کی سہولیات میسر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button