نمائندگان کی خبریں

پاکستان میں بجٹ شفافیت محدود، احتساب میں خلا برقرار: سی پی ڈی آئی رپورٹ

کشمور  سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ کی شفافیت اور عمل درآمد  کے احتساب میں موجود خلا کی رپورٹ پیش کردی۔
سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (سی پی ڈی آئی) نے اپنے سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاؤنٹیبلیٹی (سی این بی اے) کے ذریعے اپنی  “اسٹیٹ آف بجٹ ٹرانسپیرنسی رپورٹ (2025)” کے نتائج میڈیا بریفنگ کے دوران ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں  تعمیر ڈولوپمینٹ آرگنائزیشن  کی جانب سے شیئر کیے۔ رپورٹ میں مالی سال 2024-25 پر فوکس کیا گیا ہے، کیونکہ موجودہ مالی سال ابھی جاری ہے اور اس کا مکمل ڈیٹا سال کے آخر میں ہی دستیاب ہوگا۔
رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں بجٹ کی شفافیت محدود اور غیر مساوی ہے، عوام کی شرکت کمزور ہے اور احتساب میں خلا موجود ہیں۔ اہم بجٹ دستاویزات کو باقاعدگی سے عوام کے سامنے نہیں لایا جاتا، اور شہریوں کو بجٹ کی ترجیحات پر اثر انداز ہونے کا بہت کم موقع ملتا ہے۔بریفنگ کے دوران نزیر سومرو غلام اکبر سھیل عوان نے کہا  کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اگرچہ بجٹ وقت پر پیش کیے جاتے ہیں، لیکن پارلیمانی مشاورت کمزور ہے، بحث کے لیے محدود دن ہیں اور مناسب جانچ پڑتال نہیں کی جاتی۔ شفافیت کی سطح مزید کم ہو جاتی ہے جب عمل درآمد کے دوران حکومتیں بروقت اخراجات اور آڈٹ رپورٹیں شائع کرنے میں ناکام رہتی ہیں، جس سے مؤثر نگرانی محدود ہو جاتی ہے۔اس میں یہ بھی پایا گیا کہ پنجاب نسبتا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، اس کے بعد وفاقی حکومت ہے، جبکہ سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان پیچھے ہیں، حالانکہ مجموعی طور پر شفافیت کی سطحیں قابل قبول معیار سے کم ہیں۔سی پی ڈی آئی، سی این بی اے کے ذریعے، حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بجٹ کی معلومات بروقت شیئر کریں، عوامی شرکت کو مؤثر بنائیں اور مضبوط احتسابی نظام قائم کریں تاکہ عوام کا اعتماد اور حکمرانی میں بہتری آئے۔
سی پی ڈی آئی پاکستان بھر سے 101 اضلاع میں64 سول سوسائٹی تنظیموں کے نیٹ ورک سی این بی اے کے پلیٹ فارم سے  ایک طویل مدت سے پاکستان میں وفاقی اور صوبائی بجٹ سے متعلق ریسرچ رپورٹیں  شائع کرنے کے علاوہ بجٹ مشاورتوں اور مباحثوں کے انعقاد کے زریعے پاکستان میں بجٹ کو عوام امنگوں کا ترجمان بنانے اور بجٹ سازی کے مراحل کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button