نمائندگان کی خبریں

گرجا روڈ نجی اسکول میں کم سن طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکات،سکیورٹی گارڈ گرفتار



21 ستمبر کے واقعہ کا مقدمہ درج،پولیس کی فوری کارروائی،اسکول انتظامیہ کا مکمل تعاون کی یقین دہانی

پرنسپل آصف محمود کا افسوس کا اظہار،طالبہ کے والدین اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) گرجا روڈ کے ایک نجی اسکول میں کم سن طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکات کے معاملے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ رفیق کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کی مزید قانونی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 21 ستمبر کو پیش آیا، جس کے حوالے سے مقدمہ نمبر 896/26 درج کیا گیا ہے اور درخواست گزار کی جانب سے واقعے کی تاریخ بھی تحریری طور پر درج کی گئی ہے۔ پولیس کو دی گئی اطلاع کے مطابق دوسری جماعت کی کم سن طالبہ نے اہلخانہ کو اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ نازیبا حرکات کے بارے میں بتایا، جس پر پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے نامزد سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں، بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ اسکول کے پرنسپل اصف محمود نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ انتہائی افسوسناک ہے، وہ طالبہ کے والدین اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کے قانونی تعاون کے لیے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اسکول انتظامیہ والدین اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ معاملہ قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button