عیدالاضحی صفائی مہم: اسلام آباد میں آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے سی ڈی اے کا زیرو ویسٹ آپریشن جاری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی نگرانی میں عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کیلئے زیرو ویسٹ آپریشن تیزی سے جاری
عیدالاضحی کے موقع پر کئے گئے صفائی ستھرائی کے پہلے دن کے انتظامات پر شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد احمد علی رندھاوا کی نگرانی میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے
عید الضحی کے پہلے روز تلف کی گئی آلائشوں کا کل وزن تقریباً 1362.386 ٹن تھا، سی ڈی اے
عیدالاضحی کے پہلے روز اسلام آباد شہر میں مجموعی طور پر 81 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی، سی ڈی اے انتظامیہ
عیدالاضحی کے پہلے روز تقریباً 47 ہزار چھوٹے جبکہ 33 ہزار سے زائد بڑے جانور قربان کئے گئے، سی ڈی اے
اسلام آباد سیف سٹی میں قائم مرکزی کنٹرول سے سی ڈی اے ، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے
چیئرمین سی ڈی اے کی نگرانی میں سی ڈی اے صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور کوششیں کررہا ہے
پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے استعمال کے ساتھ عرق گلاب ، فنائل اور چونے کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ھے
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد شہر کے پانچوں زونز میں یہ آپریشن زور و شور سے جاری ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں
2500 سے زائد عملہ خاکروب، سپر وائزری سٹاف اور افسران ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد کے تمام سیکٹروں میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہا ہے
عید الضحی کے موقع پر 250 سے زائد گاڑیاں اور بھاری مشینری بھی اس خصوصی مہم کا حصہ ہیں
قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 55 مختلف مقامات پر 107 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں
تمام گڑھوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق آلائشوں کو بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگ میں رکھ کر تلف کیا جا رہا ہے
قربانی کے جانور جگہ جگہ ذبح کرنے سے گریز کریں اور اجتماعی قربان گاہ کو ترجیح دیں، سی ڈی اے کی شہریوں سے تعاون کی اپیل
قربانی کے جانور کی آلائشیں بائیو ڈی گریڈیبل بیگ میں گھر کے قریب رکھیں تاکہ سی ڈی اے کا عملہ ان کو فوری طور پر اْٹھا کر لے جائے
اوجھڑیاں نالوں، جنگلوں وغیرہ میں ہرگز نہ پھینکیں اور نہ ہی کوڑے دانوں اور گاربیج ٹرالیوں و اسکپوں میں ڈالیں
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں متعلقہ یونین کونسل کے ذریعے صفائی اپریشن بھی دوسرے روز جاری ہے
اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گیئں کہ وہ تمام پرائیویٹ و کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹیوں کی مینجمنٹ کمیٹیوں سے رابطے میں رہیں
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کئے گئے ہیں
شہری صفائی کے حوالے سے یا اْوجھڑیاں وغیرہ اٹھوانے کیلئے شہری سینی ٹیشن ہیلپ لائن نمبر 1334 یا 9213908 اور ٹیلی فون 9203216، 9211555, پر رابطہ کرسکتے ہیں
شہری واٹس ایپ پیغام (What’s App Message) یا ایس ایم ایس(SMS) کے ذریعے نمبر 03355001213 پر اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کے مطابق موصول ہونے والی شکایات کو بروقت اور ان کے فوری ازالے کو ممکن بنایا جارہا ہے
شہریوں کے بھرپور تعاون اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کر کے بروقت صفائی سے شہر کو تعفن و بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے
جانوروں کی آلائشیں اور اوجھڑیاں وغیرہ مختص جگہوں پر ہی تلف کریں، چیئرمین سی ڈی اے
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر صفائی ایکشن پلان عیدالاضحی کے تیسرے دن بھی جاری رہے گا