اہم خبریں

بھینس چوری کا تنازع تین اور جانیں نگل گیا

سکھر میں بھینس چوری کے جھگڑے پر 3 افراد قتل

سکھر میں بھینس چوری کے معاملے پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران 3 افراد قتل کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب جھانگڑو تھانے کے قریب پیش آیا جہاں بھینس چوری کے معاملے پر گزشتہ سال سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل دونوں فریقین میں صلح ہوگئی تھی لیکن عید کے روز دوبارہ مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال بھینس چوری کے معاملے پر شروع ہونے والے تنازع پر اب تک 13 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button