اہم خبریں

تجاوزات کیخلاف آپریشن،4ٹرک سامان ضبط


   
راولپنڈی (عبدالرحمان سے) کینٹ بورڈ شعبہ تجاوزات نے گزشتہ روز کینٹ کے مختلف علاقوں ٹینچ بازار، مصریال روڈ، رینج روڈ، آلہ آباد، نصیر آباد، پیپلز کالونی، ڈھوک سیداں روڈ، ڈھوک چوہدریاں، ویسڑیج، چکری روڈ پر کارروائی کے دوران چار ٹرک سامان ضبط کر لیا،      اس موقع پر وہاں موجود بنچ، ریڑھیاں، سٹال، پھٹے، کرسیاں اور دیگر سامان قبضے میں لئے گئے۔ اس موقع پر انفورسمنٹ سپریڈنٹ نجم الحسن نے کہا کہ عوام کی سہولیات کے پیش نظر فٹ پاتھوں اور پیدل چلنے والی جگہوں سے تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے تمام فٹ پاتھوں،دکانوں کے باہر عارضی و مستقل تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کے بہا میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button