شاہینز انٹرنیشنل کے وکلاء ونگ کی تنظیم سازی، عہدیداران مقرر

راولپنڈی (حاجی ندیم سے) راولپنڈی کے لائیرز کلب ڈسٹرکٹ کورٹس میں مرکزی تنظیم برائے تحفظ انسانی حقوق شاہینز انٹرنیشنل 25 اسٹارز رجسٹرڈ کے زیر اہتمام وکلاء ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی تنظیم کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ملک فخر زمان عادل اور بانی سابق ڈی ایس پی چوہدری صابر علی ندیم تھے، جبکہ تقریب کی نقابت تنظیم کے مرکزی صدر طارق راجپوت جرال ایڈووکیٹ نے کی۔
تقریب کے دوران سردار محمد یاسین خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو وکلاء ونگ ضلع راولپنڈی کا چیف آرگنائزر جبکہ چوہدری یاسر ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی رکن حامد علی کو مرکزی چیف کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی دیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین شیخ عبد الوحید، مرکزی چیف آرگنائزر غلام قادر میر، صدر راولپنڈی سٹی ملک ندیم اعوان، سینئر نائب صدر حاجی ساجد خان، جنرل سیکرٹری سردار عمران عزیز خان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ، مظلوموں کی آواز بلند کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔



