اہم خبریں

آئیسکو علی پور فیڈر کی بجلی صبح 6 بجے سے بند، شہری پریشان



نامکمل دانش اسکول کی لائن کے لیے چلتے اسکولوں کے بچوں اور شہریوں کو گرمی میں بجلی سے محروم کر دیا گیا

علی پور فیڈر میں بجلی کی غیر معمولی طویل بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دانش اسکول کی بجلی کی لائن بچھانے کے لیے کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے صبح 7 بجے سے 10 بجے تک کا وقت لیا تھا، تاہم آئیسکو کی جانب سے بجلی صبح 6 بجے ہی بند کر دی گئی۔

صبح کا وقت ہونے کے باعث بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد گھروں میں پانی کی موٹریں نہ چلنے کے باعث پانی بھی ذخیرہ نہیں کیا جا سکا، جبکہ ملازمت پیشہ افراد کو دفاتر جانے کی تیاری میں مشکلات پیش آئیں۔ دوسری جانب اسکول جانے والے بچوں اور ان کے والدین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسے دانش اسکول کی لائن بچھانے کے لیے، جو ابھی مکمل بھی نہیں ہوا، پہلے سے قائم اور فعال اسکولوں کے بچوں اور ہزاروں شہریوں کو شدید گرمی میں بجلی سے محروم کرنا کہاں کی دانشمندی ہے؟

شہریوں نے آئیسکو حکام سے سوال کیا ہے کہ اگر کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے بجلی بند رکھنے کے لیے صبح 7 سے 10 بجے تک کا وقت لیا تھا تو بجلی ایک گھنٹہ پہلے، صبح 6 بجے کیوں بند کی گئی؟ مقررہ وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے اور غیر ضروری طویل لوڈ شیڈنگ یا بندش کے ذمہ داروں سے جواب طلبی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button