پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 3 اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 13 نومبر 2026 سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 12 نومبر کو پیٹرول 335 روپے جبکہ ڈیزل 364 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 13 نومبر 2026 سے ہوگا۔



