اہم خبریں

صحافیوں کے لیے رہائشی منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان، سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی نے یقین دہانی کرا دی

راولپنڈی: میڈیا ٹاؤن فیز ٹو کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکرٹری انفارمیشن پنجاب و منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سید طاہر رضا ہمدانی سے صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور رہائشی منصوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سید طاہر رضا ہمدانی نے میڈیا ٹاؤن فیز ٹو پر فوری پیش رفت کی یقین دہانی کراتے ہوئے منصوبے کے لیے تین ممکنہ مقامات کی نشاندہی طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافی برادری کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر راولپنڈی پریس کلب کے لیے گرانٹ کی بحالی کا بھی وعدہ کیا گیا، جبکہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا پریس کلب ممبران کے علاج اور مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
مزید برآں، راولپنڈی پریس کلب سے ملحقہ ڈمپنگ سائیڈ کے خاتمے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، جس سے صحافیوں کو درپیش ماحولیاتی مسائل کے حل کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
صحافتی حلقوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی عملی اقدامات کے ذریعے میڈیا ٹاؤن فیز ٹو کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button