اہم خبریں

پاکستان میں آٹو سیکٹر کا رخ تبدیل، الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے آٹو سیکٹر کے رجحانات کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 366 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کے بعد روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں 9 سے 12 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات اور صارفین کی بدلتی ترجیحات ہیں۔
دوسری جانب الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں اس شعبے میں 61 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی فیول لاگت، حکومتی مراعات اور ماحولیاتی شعور میں اضافہ الیکٹرک وہیکلز کی طرف رجحان بڑھانے کی اہم وجوہات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے برسوں میں پاکستان کا آٹو سیکٹر بتدریج الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقل ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button