اہم خبریں
ایران کا مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار، امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

ایران کا مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے سیزفائرکی خلاف ورزی کی، ہم نے پاکستانی ثالث کار کو بتا دیا ہے کہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد نہیں آرہے، امریکا نے دوبارہ جارحیت کی تو پھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے دکھا دیاکہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکا نے جارحانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے اور جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا امریکی تجاویز غیرسنجیدہ اور اس کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں، ایران نے اپنے مطالبات کو واضح طور پر بیان کیا ہے اور انہیں تبدیل نہیں کرے گا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کی بات آتی ہے تو ہم ڈیڈ لائنز یا الٹی میٹم پر یقین نہیں رکھتے



