نمائندگان کی خبریں
ایم ڈی واسا راولپنڈی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان نے شمس آباد آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے پانی کی قلت، سیوریج لائنوں کی بندش، نکاسی آب، بلنگ اور ریونیو سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ایم ڈی واسا نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سن کر موقع پر موجود متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت واسا کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عزیز اللہ خان نے مزید کہا کہ آئندہ بھی شہر کے مختلف علاقوں میں باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



