نمائندگان کی خبریں

ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا اچانک دورہ، لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ

وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا سرپرائز وزٹ


رات ساڑھے آٹھ بجے ہسپتال کے وارڈز، صفائی اور طبی سہولیات کا تفصیلی معائنہ


شعیب مرزا کا ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، عوامی شکایات پر لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ


گوجرخان (قمرشہزاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاونِ خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین کے ہمراہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق، ٹی ایچ او، ڈی ایم ایس اور ہسپتال کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ٹیم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، طبی آلات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انسپکشن کے دوران مجموعی انتظامات اور طبی سہولیات کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محدود وسائل میں عوام کو ایک چھت تلے بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ معاونِ خصوصی شعیب مرزا نے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمال ہسپتال ہے ڈاکٹر عمر، کمال ہسپتال ہے۔

تاہم عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک لیڈی ڈاکٹر کے تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور مؤثر نگرانی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button