اہم خبریں

اسلام آباد میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایک بڑے ہیومن ریسورس ایونٹ ڈسر پٹ ایچ آر کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایک بڑے ہیومن ریسورس ایونٹ ڈسر پٹ ایچ آر کا انعقاد کیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ عوامی للکار) انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسیلنس ، آئی کوالیفائی یو کے اور ایچ ٹی کر یونے ڈسر پٹ ایچ آر کے نام سے ہیومن ریسورس سے متعلق نیشنل انکیوبیشن سینٹر ، اسلام آباد میں ایک اہم ایونٹ کا انعقاد کیا۔ CXO گلوبل، ایچ آر پی این ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک، Cheezious، یونائیٹڈ الیس اوایل ، نیشنل انکیوبیشن سینٹر اور اے سی ای سلوشنز نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔ ڈسر پٹ ایچ آر محض ایک ایونٹ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس کا مقصد انڈسٹری میں فرسودہ نظام کا خاتمہ اور ہیومن ریسورس پروفیشنلز کے ذریعے جدت لانا ہے۔
تقریب میں تعلیمی شعبہ سے وابستہ افراد، کاروباری شخصیات، ہیومن ریسورسز اور بینکنگ سیکٹر سے وابستہ نامور مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے مختلف موضوعات جیسا کہ کارکردگی میں بہتری ، مستقبل کی افرادی قوت میں مہارتوں کے فروغ ، جدت پر مبنی تعلیم اور فنانس میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ چیف ڈسر پر ڈاکٹر علی رضا همتی ( گروپ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس آئی کوالیفائی یو کے ) اور حسن ترندی ( پریزیڈنٹ ڈسرپٹ اسلام آباد) نے ایچ آرڈ سرپشن پر زور دیا جو ہیومن ریسوس سے متعلق ہمارے موجودہ تصور کو بالکل بدل کر رکھ
دے گی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے سے منسلک نامور مقررین جن میں زوہیر عبدالخالق ، ولید مشتاق ، عالیہ ظفر ، کامران رضوی ،سنبل منظور، شیراز کریم ، حسن ارشد، سمینہ رضوان اور عادل عباسی شامل تھے نے حاضرین کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں تعلیمی شعبہ سے وابستہ افراد، کاروباری شخصیات، بینکرز اور ہیومن ریسوس ماہرین نے شرکت کی ۔
برائے معلومات:
نیشنل انکیوبیشن سینٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد اعلی معیار کا ایک ٹیکنالوجی پرمبنی ادارہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں نئے کاروبار، ٹیم ورک اور جدت کو فروغ دینا ہے۔ آئی کوالیفائی یو کے آئی کوالیفائی یو کے ایک نامورمالی نیشنل گروپ ہے جس کا مقصد لرنگ اور کرئیر ایڈ وانسمنٹ میں بہتری کیلئے کام کرنا ہے ۔ یہ لوگوں کو جدید دنیا کو درکار مہارتوں کے سیکھنے سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔
ایچ ٹی کریو: ایچ ٹی کر یو ایک نامور ایونٹ مینجمنٹ بزنس ہے جو منفر د خیال اور کام کے ذریعے اہم ایونٹس کی کامیابی کو یقینی بنا تا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button