اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر رمضان پیکج کے تحت فوڈ ہیمپرز عزت و تکریم کیساتھ مستحقین کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے

بھکر(ظفر اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ضلع بھکرمیں bisp کے1 لاکھ 22 ہزار 8 سو70رجسٹرڈ خاندانوں میں رمضان پیکج کے تحت فوڈ ہیمپرز عزت و تکریم کیساتھ مستحقین کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے اس سلسلہ میں تحصیلوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ پٹوارسرکل وائز bisp کے رجسٹرڈ افراد کی فزیکل ویری فکیشن کے بعد فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا فریضہ سرانجام دیں گی۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور مقدارکو جانچنے کیلئے فور لئیرز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس ضمن میں فوڈ اتھارٹی،لیبر،ٖفوڈ ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو کہ اشیائے ضروریہ کے معیار کیساتھ ساتھ پروگرام کی شفافیت کو بھی یقینی بنائیں گی۔رمضان پیکج کے تحت bisp کے ہر رجسٹرڈ خاندان کوفراہم کردہ فوڈ ہیمپرز میں اعلی معیار کے 2 کلو چاول،2 کلو گھی، 2کلو چینی، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پٹوار سرکل وائز ویری فکیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا عمل 5 مارچ سے 15 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا اس سلسلہ میں ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ رمضان پیکج کے مستحقین افراد کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے اس سلسلہ میں ایک خصوصی کلینڈر ہم تشکیل دیں گے جس میں پٹوار سرکل وائز ٹیمیں متعلقہ تاریخ کو مستحقین سے پہلے رابطہ کریں گی کہ وہ گھر پر موجود رہیں تاکہ سامان حقیقی افراد کو ڈلیور کیا جا سکے مزید کہا گیا کہ bsip میں رجسٹرڈافرادbisp میں درج اپنا فون نمبر ہمہ وقت آن رکھیں تاکہ ڈسپیچ ٹیمیں آپ سے رابطہ کرکے اشیائے خوردونوش بروقت آپ کے حوالہ کریں #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button