گوجرخان میں یومِ اقبال پر اے سی سیدہ زینب حسین کی قیادت میں پرچم کشائی

اے سی سیدہ زینب حسین کی قیادت میں پروقار تقریب، صحافیوں اور بلدیہ، ٹریفک پولیس افسران پیرا فورس کی شرکت
مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت، ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
گوجرخان (قمرشہزاد) میونسپل کمیٹی گوجرخان میں 9 نومبر یومِ اقبال کے تاریخی موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین کی قیادت میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران اے سی گوجرخان نے قومی پرچم لہرایا اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر بلدیہ انسپکٹرز ڈاکٹر چاند مبین، اجمل وارثی، خواجہ بلال سلیم، ٹریفک وارڈن انسپکٹر عامر، پیرا فورس انسپکٹر، جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب ملک اسد، اور سینیئر صحافیوں ملک نصیر، حاجی شفقت علی خان، نصیر چشتی سمیت پریس کے دیگر ممبران اور بلدیہ اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔



