نمائندگان کی خبریں

مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا



ملک بھر سے جید علماء و مشائخ کی شرکت،دینی و علمی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

ختمِ نبوت کے تحفظ اور دینی خدمات کے حوالے سے آپ کی جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے،علماء و مشائخ

برطانیہ سے پاکستان تک ہزاروں شاگرد مساجد و مدارس میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ/عبدالرحمان) آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ حسینیہ شریف، کہوٹہ روڈ اسلام آباد میں مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانیؒ کا سالانہ عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس میں ملک بھر سے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ عرس کی صدارت جانشینِ حضرت پیر سید علی امام جیلانی نے کی۔ تقریب میں آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے پیر سید علی جنید الحق شاہ گیلانی، پیر طریقت سید مظہر حسین شاہ گیلانی، آستانہ عالیہ محدث علی پور شریف کے پیر سید منور شاہ جماعتی، علامہ سید شاہ حسین گردیزی، پیر سید چن پیر بادشاہ گیلانی، علامہ ڈاکٹر صداقت شاہ بخاری، پیر سید ریاض حسین شاہ، علامہ سید طیب شاہ گیلانی، علامہ پیر سید شمس الرحمن مشہدی، پیر سید عظمت حسین شاہ گیلانی، پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی، علامہ سید ساجد شاہ گیلانی، پیر سید جابر شاہ کاظمی، مفتی اشرف چشتی گولڑوی، علامہ ڈاکٹر آصف ہزاروی، قاضی عبدالعزیز چشتی (یو کے)، ڈاکٹر عزیز حیدر قادری، مفتی اکرام اللہ زاہد، علامہ عبدالقادر قادری (بہاولنگر)، علامہ محمود عباسی اور علامہ امین سیالوی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانیؒ کی 90 سالہ زندگی پر محیط دینی، علمی اور روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحفظِ ختم نبوت کے حوالے سے ان کی خدمات تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ برطانیہ سے پاکستان تک مختلف مساجد اور مدارس میں آج بھی ان کے ہزاروں شاگرد دینی و تبلیغی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آپ کی علمی و روحانی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button