نمائندگان کی خبریں

ایک لیٹر یا عوام سے فراڈ؟ راولپنڈی میں کوکنگ آئل کمپنیوں کی مبینہ دو نمبری بے نقاب



ہنگائی کے مارے عوام پر نیا وار،آئل پیکٹ پورا نہ نکلا تو شہری بھڑک اٹھے

راولپنڈی میں خاموش لوٹ مار؟ ایک لیٹر کے نام پر 20 ایم ایل تک کم آئل دینے کا انکشاف

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی میں بعض کوکنگ آئل کمپنیوں کی جانب سے مبینہ طور پر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں مختلف برانڈز کے ایک لیٹر درج پیکٹوں میں مکمل مقدار کے بجائے 10 سے 20 ایم ایل تک آئل کم ہونے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ شہریوں کے مطابق یہ خاموش لوٹ مار نہ صرف صارفین کے اعتماد پر ڈاکہ ہے بلکہ مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر بھی ایک اور وار ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد شہریوں نے مختلف آئل پیکٹوں کی پیمائش کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ پیکنگ پر درج مقدار اور اصل آئل میں فرق پایا گیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب بعض کمپنیاں مبینہ طور پر مقدار کم کر کے ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آخر متعلقہ ادارے، فوڈ اتھارٹی اور وزن و پیمائش کا نظام چیک کرنے والے افسران اس صورتحال پر خاموش کیوں ہیں؟ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ شہریوں نے حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں موجود کوکنگ آئل فیکٹریوں اور کمپنیوں کی ہنگامی چیکنگ کی جائے، وزن و پیمائش کے نظام کا سخت معائنہ کیا جائے اور عوام کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو یہ مبینہ دو نمبری مزید بڑھ سکتی ہے اور پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہری مسلسل مالی نقصان اٹھاتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button