اہم خبریں

جشن شیرازی پر شاندار چادر پوشی، ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ کی قیادت میں عقیدت مندوں کا عظیم الشان قافلہ دربار سخی سیدن شاہ شیرازی پہنچ گیا

میلہ سخی سیدن شیرازی کو سیاسی مداخلت نے متنازعہ بنایا، اسے مکمل غیر سیاسی رکھا جائے: مہوش سلطانہ راجہ


چوآ سیدن شاہ (خاور شہزاد ) جشن شیرازی کے پرمسرت موقع پر سلطان ہاؤس سے ایم پی اے محترمہ مہوش سلطانہ راجہ اور رہنماء مسلم لیگ (ن) بیرسٹر سلطان راجہ عزم العمر کی قیادت میں عقیدت مندوں کا ایک بڑا اور منظم قافلہ دربار حضرت سخی سیدن شاہ شیرازی پہنچا، جہاں عقیدت و احترام کے ساتھ چادر پوشی کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پر تحصیل بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ قافلے کے راستے میں جگہ جگہ اہلِ علاقہ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا، ریلی میں چوہدری مختار، چیئرمین چوہدری غضنفر، چیئرمین سید نجم شاہ، وائس چیئرمین ملک لوڈا خان، وائس چیئرمین راجہ زاہد، راجہ عرفان دھروگی، چوہدری شہراز، چوہدری ہمایوں، محمد وسیم کرامت، راجہ منظور قادر نمبردار، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوآ ملک بشیر للی، حاجی ناظم الدین خان، حاجی ملک یوسف، راجہ ساجد اقبال، حاجی ملک اشرف، ملک لطیف وڑالہ، راجہ شاہین، ملک وقار اعوان، ملک حاجی وحید، راجہ احمد بخش، راجہ فہیم احمد جنجوعہ ایڈووکیٹ، راجہ ارشد محمود ناظم، ملک حاجی اکبر، سفیر ڈوگر، ملک مقدس، راجہ خلیل، ملک تصور، ملک اظہر، بابر گجر، چوہدری جہانگیر گجر سمیت دیگر معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ نے کہا کہ میلہ سخی سیدن شیرازی کو ابتدا ہی سے سیاسی مداخلت کے باعث متنازعہ بنا دیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں کئی اہم فیصلے کرنا پڑے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی و ثقافتی میلے کو مکمل طور پر غیر سیاسی رکھا جانا چاہیے تاکہ ماضی کی طرح اس کی اصل رونقیں بحال ہو سکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میلہ عوامی مفاد اور ثقافتی ترجیحات کے لیے ہونا چاہیے، سیاست چمکانے کے لیے دیگر بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں، جب بھی سیاسی میدان سجے گا وہ مقابلہ کر کے دکھائیں گی، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سلطان ہاؤس ہمیشہ سے مذہبی و ثقافتی تقریبات کو سیاست سے بالاتر رکھتا آیا ہے اور اس کے دروازے ہر مکتبہ فکر اور ہر فرد کے لیے کھلے ہیں، جہاں خدمتِ خلق کو اولین ترجیح دی جاتی ہے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button