نمائندگان کی خبریں

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،حکومت فوری ریلیف دے،سمینہ احسان

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،حکومت فوری ریلیف دے،سمینہ احسان

جماعت اسلامی کا آج ریلی اور کل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اشیائے ضروریہ،بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ،عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی صدر سمینہ احسان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ متوسط اور کم آمدنی والے خاندان روزمرہ ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں، اس لیے حکومت فوری ریلیف فراہم کرے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دالیں، دودھ، سبزیاں، پھل اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، جبکہ مہنگائی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور، خواتین، پنشنرز اور کم آمدنی والے طبقے پر پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر نائب ناظمہ رخسانہ غزنفر، نائب صدر انصر اشفاق اور ضلع ناظمہ فرد شمشاد بھی موجود تھیں۔ سمینہ احسان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔ آج شام 4 بجے احتجاجی ریلی جبکہ کل 7 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری کمی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button