نمائندگان کی خبریں
آر ڈی اے کا بڑا فیصلہ،پارکنگ پلازوں اور دکانوں کی دوبارہ نیلامی کی تیاری

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پارکنگ پلازوں اور دکانوں کی دوبارہ نیلامی کے لیے ریزرو قیمتوں اور پارکنگ فیس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیلامی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس میں حصہ لے سکیں۔ حکام کے مطابق پلازوں کی رینوویشن اور سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ آر ڈی اے کی آمدنی میں اضافہ اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



