اہم خبریں

تھانہ کھنہ کے مالخانے کا بیڑا غرق لاکھوں روپے کی کرپشن اعلی افسران بھی بے بس

اسلام آباد

تھانہ کھنہ کے مالخانے کا بیڑا غرق لاکھوں روپے کی کرپشن اعلی افسران بھی بے بس

کچھ عرصہ قبل تھانہ کھنہ کے محرر مالخانہ کو رشوت لینے کے الزام میں سسپنڈ کر دیا گیا تھا لیکن اسلام آباد پولیس کا کوئی بھی اہلکار تھانہ کھنہ کے محرر مالخانہ کا چارج سمبھالنے سے قاصر

تھانہ کھنہ کے محرر مالخانہ نے عوام کے مال میں خرد برد کر کے داستان رقم کر دی

اسلام آباد (آشان علی سے) تھانہ کھنہ کے محرر مالخانہ سعید نے کرپشن کی داستان رقم کر دی محرر مالخانہ سعید نہ صرف آنے والے سائلین کو پریشان کرتے ہیں بلکہ آنے والے سائلین کو سپرداری ہونے کے باوجود تھانے کے چکر لگوا کر ان سے رقم بھی بٹورتے ہیں اس کے علاوہ تھانہ کھنہ کے مالخانے کا بھی برا حال ہے کچھ عرصہ قبل ایک شہری سے رشوت کے الزام میں محرر مالخانہ سعید کو سسپنڈ پے کیا گیا تھا لیکن کوئی بھی اسلام آباد پولیس کا جوان محرر مالخانہ کا چارج سمبھالنے سے قاصر تھا جسکی وجہ سے اعلی افسران نے دوبارہ سعید کو محرر مالخانہ کا چارج دے دیا عوام نے ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری صاحب سے اپیل کی ہے کہ اس کی اعلی سطح پر انکوائری کی جائے مالخانے کا آڈیٹ کروایا جائے اور محرر مالخانہ سعید پے ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور ان کے اثاثہ جات کی تفصیل لے کر تھانہ کھنہ کے مالخانہ کا نقصان پورا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button