اہم خبریں

ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال اور گاڑیوں کی بیک لائٹس درست رکھنے کے حوالے سے بریفنگ

رحیم یارخان ( جاوید بلوچ )موٹروے پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال اور گاڑیوں کی بیک لائٹس درست رکھنے کے حوالے سے بریفنگ اور انفورسمنٹ کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلمان علی چوہدری, ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہد جاوید سینٹرل زون اور ایس پی رانا سرفراز احمد سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان کے احکامات کی روشنی میں محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کے لئے  دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال اور گاڑیوں کی بیک لائٹس درست رکھنے کے حوالے سے خصوصی آگاہی اور انفورسمنٹ مہم کا آغاز کردیاگیا جس میں روڈ یوزرز کو دوران سفر سیٹ بیلٹ باندھنے اور بیک لائٹس درست رکھنے سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے اور ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں ایس پی رانا سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھنے سے حادثات کی صورت میں ٹکراؤ کی شدت 80 فیصد کم ہو جاتی ہے اچانک بریک لگنے یا ٹکراؤ کی صورت میں آپ گاڑی سے اُچھل کر باہر نہیں گرتے – یاد رکھیں سیٹ بیلٹ صرف ڈرائیور کے لیے ہی نہیں بلکہ گاڑی میں بیٹھے تمام مسافروں کے لیے ضروری ہے مزید رات کے اندھیرے، کم روشنی اور خراب موسم میں بیک لائیٹس آپ کی گاڑی کو واضح کرتی ہیں پچھلی بیتیوں کی عدم موجودگی میں دوسرے ڈرائیوروں کو آپ کی گاڑی نظر نہیں آتی جو کہ حادثے کا سبب بنتی ہیں- گاڑیوں کی بیک لائٹس ہمیشہ درست رکھیں –  حادثات کی شرح کو کم کرنے اور روڈ یوزرز کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے پولیس ہمہ وقت کاوشوں میں مصروف عمل ہے اس حوالے سے موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹال پلازہ، مووی پوائنٹ اور دیگر آبادی والے علاقوں میں آگاہی بینرز  آویزاں کیے گئے ہیں – اس حوالے سے ڈی ایس پی ملک کوثر ندیم و دیگر افسران نے روڈ یوزرز کو بریفنگ دی اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button