اہم خبریں

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے عیدالاضحیٰ پولیس جوانوں کے ساتھ منائی

کشمور (سید رشید احمد شاہ) عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* نے کندھکوٹ میں اپنے پولیس جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد انہوں نے تمام افسران و جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ایس ایس پی کشمور نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر تعینات جوانوں کی پکٹوں پر بھی خود جا کر ملاقات کی، ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور ان کے جذبۂ فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر جوانوں کے درمیان مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران عوام کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ جو جوان آج اپنے گھروالوں سے دور، پکٹوں پر تعینات ہیں، وہ قوم کا فخر ہیں۔”عوام نے بھی کشمور پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور پُرامن ماحول میں عید منانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button