اہم خبریں

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا عید کے موقع پر ایدھی ہوم کا دورہ، یتیم بچوں میں تحائف تقسیم

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایدھی ہوم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور ان کے ساتھ انتہائی خوشگوار لمحات گزارے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے یتیم بچوں اور بے سہارا افراد میں خصوصی تحائف تقسیم بھی کئے، جس پر ایدھی ہوم کی انتظامیہ اور وہاں مقیم بے سہارا اور یتیم بچوں نے دل کی اتہاہ گہرائیوں سے چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایدھی ہوم کے انتظامیہ کی انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں، معذور افراد اور بے گھر بزرگوں کی دیکھ بھال ایک مقدس فریضہ ہے۔ انہوں نے ایدھی ہوم کی سماجی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات سے مستحقین کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس موقع پر ایدھی ہوم کے بچوں نے چیئرمین سی ڈی اے کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی اس پرخلوص کاوشوں اور تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button