کندہ کوٹ پیپلز پارٹی ضلع کشمور کے زیرِ اہتمام شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ منائی گئی

کندھ کوٹ( سید رشید احمد شاہ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کے زیرِ اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کشمور، میر گل محمد خان جکھرانی نے کی، جبکہ جنرل سیکریٹری و وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور میر الطاف احمد خان کھوسو اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کے انفارمیشن سیکریٹری رضا مراد چاچڑ بھی شریک تھے۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کشمور میر گل محمد خان جکھرانی نے اس موقع پر کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کی مضبوطی کی علامت تھیں۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کی شمع روشن رکھی، جسے آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد، بہادری اور عوام سے محبت ہمیشہ کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔جنرل سیکریٹری و وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور میر الطاف احمد خان کھوسو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی سیاسی بصیرت، جرات مندی اور عوام دوستی آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے حوصلے اور عزم کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ان کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کے انفارمیشن سیکریٹری رضا مراد چاچڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پاکستان میں جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے دی گئی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں اور پوری دنیا کی خواتین کے لیے ایک قابلِ تقلید رول ماڈل کی حیثیت رکھتی تھیں۔
اس موقع پر سینئر وائس صدر شفقت حسین میرانی، نائب صدر میر فیروز خان بجارانی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شہزاد خان کھوسو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد قاسم دشتی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری دلاور حسین سومرو، فنانس سیکریٹری عبدالرؤف بہلکانی، ایونٹ ریکارڈ سیکریٹری میر افضل کلہوڑ، پرسنل ریلیشن آفیسر مختیار میرانی، الائیڈ ونگ ڈویژنل صدر یوتھ آرگنائزیشن آفتاب ڈھال جکھرانی، صدر لیڈیز ونگ محترمہ شبانہ ملک، صدر کلچر ونگ شفق اکبر باجکانی ، صدر ہاری کمیٹی زاہد حسین میرانی، تعلقہ صدر پی پی پی کشمور میر اعجاز سولنگی، جنرل سیکریٹری محکم دین جکھرانی ، تعلقہ صدر کندھ کوٹ میر صبح صادق کھوسو، جنرل سیکریٹری شمن خان باجکانی ، سٹی صدر کشمور موریو خان جکھرانی، جنرل سیکریٹری عبدالرزاق مزاری، جنرل سیکریٹری تنگوانی، طارق عزیز سرکی، سٹی صدر کندھ کوٹ شیر محمد سھریانی ، جنرل سیکریٹری ذوار سید لطف شاہ سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔



