قومی عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداران کے اعزاز میں تقریب، جدوجہد تیز کرنے کا عزم

کنڈھکوٹ (سید رشید احمد شاہ ): قومی عوامی تحریک ضلع کشمور کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں کنڈھکوٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران ضلعی صدر سجاد بروہی، سینئر نائب صدر محمد سچل ملک، نائب صدر شعیب علی ڈومکی، جنرل سیکریٹری ہیبت دہانی، جوائنٹ سیکریٹری روہت چھابڑیا، میڈیا سیکریٹری رحمت اللہ چھڄن، رابطہ سیکریٹری مصطفیٰ آکاش اور خزانچی شاہد سہریانی کا تعلقي کنڈھکوٹ کے صدر شاہ علی سہریانی، جنرل سیکریٹری وکیل ادب حسین سہریانی اور نائب صدر امجد ملک کی جانب سے گلوں کے ہار، اجرک اور پٹکے پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کشمور میں قومی عوامی تحریک کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوامی مسائل کے حل، مظلوم طبقات کے حقوق کے تحفظ اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ضلع بھر میں اپنی تنظیم کو مضبوط بنا کر عوامی خدمت کے مشن کو تیزی سے آگے بڑھائے گی۔



