اہم خبریں

ایندھن بحران کے باعث چکوال میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

ایران–امریکہ کشیدگی کے سائے: ایندھن بحران کے باعث چکوال میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

آئیسکو چیف انجینئر کی سخت ہدایات: صارفین کی کالز کا بروقت جواب، شکایات کے فوری ازالے پر زور

چکوال (خاور شہزاد) ملک میں جاری توانائی بحران کے تناظر میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف انجینئر آپریشنز نے ریجن بھر کے افسران کو ہنگامی ہدایات جاری کر دیں، جن کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی، جنگ بندی کی غیر یقینی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں پاکستان کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے، جس کے اثرات چکوال سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ اور لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں؛ جاری مراسلے میں تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز (SEs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ایکسینز (XENs) اور سب ڈویژنل افسران (SDOs) کو پابند بنائیں کہ معزز صارفین کی ٹیلیفون کالز فوری اٹینڈ کی جائیں، ان کے مسائل کو مہذب انداز میں سنا جائے اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے، جبکہ شکایات دفاتر کے عملے کو بھی ہمہ وقت عوام کے لیے دستیاب رہنے کی تاکید کی گئی ہے؛ مراسلے میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ مشکل حالات وقتی ہوتے ہیں لیکن اداروں کا رویہ عوام کے ذہنوں میں دیرپا تاثر چھوڑتا ہے، اس لیے صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز اپنایا جائے تاکہ عوامی اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button