گوجرخان ٹی ایچ کیو ہسپتال کا سی ایم مانیٹرنگ ٹیم کا اچانک دورہ

سی ایم کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ
ہضسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ، انتظامات اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار
لیب پرچی کاؤنٹر مرد و خواتین کے لیے الگ الگ بنانے کی ہدایت، بنیادی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے پر زور
گوجرخان (قمرشہزاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرخان کا اچانک دورہ، ٹیم نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، سی ٹی اسیکن، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، او پی ڈی، فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، اسٹاک اسٹور اور لیبارٹری سمیت تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ٹیم نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ لیبارٹری فیس پرچی کاؤنٹر پر مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیے جائیں تاکہ خواتین اور مرد حضرات الگ الگ فیسیں جمع کروائیں اور شہریوں کو بآسانی سہولت میسر آسکے۔ مانیٹرنگ ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام بنیادی طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے پر زور دیا۔ اسپتال میں مریضوں کے غیرمعمولی رش کی نشاندہی پر ایم ایس نے بتایا کہ تحصیل گوجرخان کی بڑی آبادی کا طبی بوجھ اسی اسپتال پر ہے اور محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ٹیم نے مجموعی انتظامات اور شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔



