نمائندگان کی خبریں

ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ کی نئی عمارت کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ



شاہکوٹ (میاں داؤد حسین) ایم پی اے و چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحبہ رعنا حمید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر، اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان، چیف آفیسر ہیلتھ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال، ایکسین بلڈنگ، ایس ڈی او بلڈنگ اور سب انجینئر ہیلتھ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔
اس موقع پر افسران نے نئی عمارت کے تعمیراتی کام، دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے نئی بلڈنگ کو جلد مکمل کرکے افتتاح کے بعد عوام کے لیے فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
نئی عمارت کے فعال ہونے سے شاہکوٹ اور گردونواح کے شہریوں کو بہتر اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی اور علاج معالجے کی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔ شہریوں نے ہسپتال کی نئی عمارت کو جلد فعال کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button