پاکستان

پاکستانی خلا باز کا خلا میں سفر، پوری قوم کے لیے باعثِ فخر

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے خلا میں جانے کے منصوبے پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں! الحمدللہ، پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے کہ پاکستانی خلا باز خلا میں جا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔‘‘ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان اور چین کے پرچم بھی شیئر کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button