نمائندگان کی خبریں

کھیوڑہ شہر کی مرکزی شاہراہ آوارہ جانوروں کے نرغے میں، انتظامیہ کی مسلسل مبینہ غفلت سے شہری و سیاح خوار

کھیوڑہ ( سرفراز عباس) سیاحوں سمیت مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات، ٹریفک کی روانی میں خلل، موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار، بارہا شکایات کے باوجود عملی اقدام سیاحتی شہر کھیوڑہ جہاں سالٹ مائن کی وجہ سے ملک بھر سے روزانہ بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، اس کی مرکزی شاہراہ آوارہ جانوروں کی بہتات کے باعث سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ درجنوں گائیں اور بکریاں دن بھر مصروف سڑک پر موجود رہتی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شہریوں سمیت سیاحوں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خصوصاً موٹر سائیکل سوار ان جانوروں کے باعث اکثر حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ ہیوی اور لوکل ٹریفک کے دوران صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے سبزی، پھل اور دیگر ٹھیلوں سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ ان جانوروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جس کے باعث وہ مسلسل شاہراہ پر ڈیرے ڈالے رکھتے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق اس دیرینہ مسئلے پر متعدد بار تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کیا جا چکا ہے، مگر ہر بار صرف وقتی کارروائی کے بعد مسئلہ جوں کا توں برقرار رہتا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مستقل بنیادوں پر مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button