نمائندگان کی خبریں

راولپنڈی پولیس میں اہم تقرری،تجربہ کار آفیسر راجہ افتخار کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی



*ریڈر سی پی او راجہ افتخار ایس ایچ او تھانہ روات تعینات،شہریوں میں خوشی کی لہر*

*ایمانداری،فرض شناسی اور بہترین سروس کے حوالے سے پہچانے جانے والے راجہ افتخار کو تھانہ روات کی کمان مل گئی*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) سٹی پولیس آفیسر آفس میں بطور ریڈر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دینے والے قابل، محنتی اور عوام دوست پولیس آفیسر راجہ افتخار کو ایس ایچ او تھانہ روات تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر شہریوں، سماجی حلقوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں تھانہ روات میں میرٹ، انصاف اور عوامی خدمت کا نیا دور شروع ہوگا۔ راجہ افتخار اپنی شائستہ طبیعت، بہترین اخلاق، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کی وجہ سے پولیس حلقوں میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے ان کی کارکردگی، نظم و ضبط اور عوامی روابط کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ راجہ افتخار جیسے فرض شناس آفیسر کی تعیناتی سے نہ صرف جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ سائلین کو بھی بہتر اور فوری انصاف میسر آئے گا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے جبکہ متعدد افراد نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button