اہم خبریں

دہشت گردی انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے، بلوچستان میں واقعات غیر ملکی سازش کا حصہ ہیں: سینیٹر دنیش کمار پلیانی

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعات کو نہایت افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعات محض دہشت گردی کی کارروائیاں نہیں بلکہ ایک منظم غیر ملکی سازش کا حصہ ہیں، جس کے تحت ملک دشمن عناصر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بلوچستان کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے امن اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں، اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں جرات، ثابت قدمی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں قوم ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی، انہی لازوال قربانیوں کے باعث دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہو رہا ہے۔ سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے افسوسناک واقعات میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، جبکہ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button