اہم خبریں

گیس بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن



کاروباری و گھریلو صارفین گیس قلت سے شدید متاثر

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری گھر کا چولہا جلانے کیلئے گیس کے متبادل ذرائع ڈھونڈنے پر مجبور ہو گئے۔ کاروباری اور گھریلو صارفین گیس لوڈ شیڈنگ سے شدید متاثر ہونے لگے۔ گرجا روڈ چک جلال دین، غازی آباد کینٹ و دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے موسم میں بھی گیس غائب ہو گئی۔ حکومت نے گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن مذکورہ علاقوں میں اس شدید گرمی میں بھی کھانے پکنے کے دوران گیس دستیاب نہیں ہوتی۔ مدنی محلہ چک جلال دین گرجا روڈ مختلف علاقوں و دیگر علاقوں میں زیادہ شکایات درپیش ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات درج کروا چکے مگر حکام شکایات ختم کرنے میں ناکام ہو چکے۔ گرجا روڈ کے مکینوں نے بتایا کہ رات 9 بجے کے بعد گیس مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے جبکہ گزشتہ روز دن کے اوقات میں بھی گیس مکمل طور پر بند رہی ہے۔ رات کے اوقات میں گیس بندش سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، جی ایم سوئی ناردرن گیس سے مذکورہ علاقوں میں گرمی میں بھی گیس بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button