اہم خبریں

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

ایس ایچ او تھانہ مندرہ محمد نعمان اور انکی ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ
شراب کا سپلائیر گرفتار ایس پی صدر نے پولیس تھانہ مندرہ کی کارکردگی کو سراہا


گوجر خان (قمر شہزاد) تفصیلات کے آئی جی پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مندرہ محمد نعمان اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے شراب کے سپلائیر کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ مندرہ کی اس کاروائی پر ایس پی صدر زنیر چیمہ نے ایس ایچ او تھانہ مندرہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی پولیس تھانہ مندرہ کی سکھو چوکی کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف چوکی انچارج چوہدری محمد صفدر نے دوران گشت ایک کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ذیشان نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب برآمد کر لی ملزم کے خلاف انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ مندرہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور سماج عناصر دشمنوں کے خلاف ایسی کاروائیاں بلاتفریق جاری رکھی جائیں گی منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا نوجوان نسل کی رگوں میں زہر بھرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button