اہم خبریں

راولپنڈی میں ڈاکو راج،شہری موبائل اور نقدی سے محروم،پولیس خاموش تماشائی

*راولپنڈی میں ڈاکو راج،شہری موبائل اور نقدی سے محروم،پولیس خاموش تماشائی*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی تھانہ کینٹ کی گنجان آباد معروف مصروف شاہراہِ بنک روڈ گردونواح میں ڈاکوؤں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ شہری قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے۔ پولیس نے آنکھیں بند کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، روز مرہ کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے ہیں راولپنڈی پولیس کی خاموشی اور ڈاکوﺅں کی پھرتیوں نے شہریوں کو غیر محفوظ بنا دیا۔ احمد بلال راجپوت سکنہ ایئر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی نے روزنامہ عوامی للکار کو بتایا کہ گزشتہ جمعہ 17 فروری 2023 رات 10/30 بجے اپنی فیملی کے ہمراہ بنک روڈ جے ایس بنک موجود تھا کہ اسی دوران 2 نامعلوم افراد 70 موٹر سائیکل پر آئے اور میری اہلیہ سے ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ جس میں میری اہلیہ کا قومی شناختی کارڈ، سروس کارڈ، الائیڈ بنک کے دو اے ٹی ایم کارڈ، فیصل بنک کا کریڈٹ کارڈ، رقم تقریبآ 80/90 ہزار، موبائل فون I phone 13 pro max اور میرا موبائل فون I phone 12 pro max الائیڈ اور الفلاح بینک کا اے ٹی ایم کارڈ گھر کی چابیاں اور میری مہران گاڑی کی چابیاں بھی موجود ہیں۔ واردات میں سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ واضح رہے تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہریوں نے سی پی او راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے تھانہ کینٹ کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button