اہم خبریں

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی تحصیل راولپنڈی کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی تحصیل راولپنڈی کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس ایمبلم ہائیر سیکنڈری سکول سٹیلائٹ ٹاون میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈویژنل صدر ابرار احمد خان، ابرار احمد ایڈووکیٹ ، کرنل ر فواد حنیف ، مسز سکینہ تاج، وسیم سیفی، مسز لبنی رشید و دیگر نے شرکت کی۔

ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپسما نجی تعلیمی اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی واحد ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے۔ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی تربیت کے لیے قرآن اور صاحب قرآن سے مضبوط تعلق ضروری ہے۔ ایپسما سے وابستہ تمام ممبران ایسوسی ایشن کے مقاصد کے حصول اور اسکی ترویج و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ کرنل ر فواد حنیف نے ایسوسی ایشن کی مختلف شعبوں میں کی جانے والی کاوشوں پر بریفنگ دی اور کہا کہ ایپسما سے وابستہ تعلیمی ادارے پاکستان ،ترکی و آذر بائیجان کے مابین ثقافت، کھیل و تعلیم کے شعبوں میں عملی طور پر حصہ لے رہے ہیں ۔ اور مستقبل قریب میں یتیم بچوں کی کفالت اور مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے خبیب فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی ملکر کام کریں گے ۔ کرنل ر مرتضی علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ نصاب تعلیم ایک باکردار اور معیاری مسلمان پیدا کرنے سے قاصر ہے۔ حضور کے اسوہ حسنہ اور فکر اقبال کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے محمد فرقان چوہدری، عامر انور، آغا شھاب، راجہ ثناءاللہ ،وسیم سیفی , مسز سکینہ تاج ، انعام احمد اور ملک شہزاد نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button