پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے ٹریفک جرمانوں میں کمی، نئے جرمانے کا ڈھانچہ منظور

پنجاب نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس تجویز کو حتمی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا….!!!!
سمری کے مطابق، موٹر سائیکلوں کا جرمانہ 2,000 روپے سے کم کر کے 1,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ رکشوں کا جرمانہ 3,000 روپے سے کم کر کے 1,000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 2,000 روپے جرمانہ ہوگا۔ کاروں اور جیپوں کے لیے جرمانہ 5,000 روپے سے کم کر کے 3,000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹر سائیکلوں، رکشوں اور کاروں کے لیے اوور اسپیڈنگ کے جرمانے بدستور برقرار ہیں….!!!!
2,000cc اور دیگر لگژری گاڑیوں کے جرمانے 20,000 روپے سے کم کر کے 10,000 روپے کر دیے گئے ہیں۔ سمری کے مطابق، 2,000cc گاڑیوں کے جرمانے اب 2,000 سے 10,000 روپے کے درمیان ہوں گے۔ مزدا، کوسٹر اور چھوٹی مسافر وینز کے جرمانے 20,000 روپے سے کم کر کے 7,000 روپے کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح ٹرکوں، بسوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے جرمانے 20,000 روپے سے کم کر کے 10,000 روپے کر دیے گئے ہیں۔ ہلکی اور بھاری گاڑیوں کے دیگر جرمانوں میں بھی 10,000 روپے تک کی کمی کی گئی ہے….!!!!



