اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات عوام کا بنیادی حق ہیں، خاقان وحید خواجہ

پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول فاؤنڈیشن و راول جنرل ہسپتال کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی بازگشت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں بھی فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان عوامی قوت خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہماری پارٹی حقیقی معنوں میں اقتدار کو بلدیاتی سطح پر منتقل کرنے کی حامی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کے مسائل کا حل بلدیاتی نظام اور بلدیاتی انتخابات میں ہی مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا، امیدواروں نے بھاری فیسیں جمع کرائیں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کیں، لیکن عین وقت پر حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے سے پیچھے ہٹ گئی، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بھی فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے اور پنجاب میں بھی یہ عوام کا بنیادی حق ہے، جو ان سے نہیں چھینا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اس مرتبہ بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کے اپنے اعلان اور وعدے سے پیچھے ہٹی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے اور ان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button